منگلورو31؍اگست (ایس او نیوز) مساج پارلر کے نام جنسی سرگرمیاں چلانے والے مراکز کے خلاف منگلورو سٹی کرائم برانچ پولیس نے بڑی کارروائی کی اور دو مساج سینٹروں پر چھاپہ مارکرا وہاں سے 7افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ 11عورتوں کو ان سنٹروں سے آزاد کروادیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ چھاپے انڈین سینڈل اووڈ مساج سنٹر اورسنجیونی آیورویدک تھیراپی کلینک پر مارے گئے۔ سینڈول اووڈ مساج پارلر سے 20 سے 25سال عمرکی 5لڑکیوں کو رہا کروانے کے ساتھ سنٹر کی45سالہ دلال (پمپ)اور مالک پردیپ اور اس کی ساتھی ریشما کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ جبکہ دوسرے پارلر سے 22سے 31سال کی عمر والی6عورتوں کورہا کروایا گیا۔جو کہ ہبلی، چکمگلورو، بنگلورو اور شمالی کینر ا کی رہنے والیاں ہیں۔اس سنٹر کی دلال وینا اور مالک ہریش شیٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔